وزیراعظم متحرک ہو تو وہ اسمبلی کو بھی مضبوط کرتا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد موثر طریقے سے اسمبلی کو چلائے گا۔ میں ساتویں بار اسمبلی میں منتخب ہو کر آیا ہوں۔سنی اتحاد کونسل بھی اسمبلی میں احتجاج کر رہی تھی۔سیاست دانوں کو سچ جھوٹ برداشت کرنا پڑتا ہے۔سیاستدانوں کو باتیں سننا پڑتی ہیں۔جو کچھ اسمبلی میں ہوا وہ غیر ممکنہ نہیں تھا۔وزیراعظم متحرک ہو تو وہ اسمبلی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا قصور ہے اگر الیکشن پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں۔سابق چئیرمین کہتے تھے اگر کوئی ایوان میں آواز نہ کسے تو آوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔بانی تحریک انصاف نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کوشش کی۔بانی تحریک انصاف کی زہنیت میں اب بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف غلامی نامنظور کہتے ہیں دوسری طرف لو لیٹر لکھ رہے ہیں۔آئی ایم ایف میں سب سے زیادہ اثر ورسوخ امریکا کا ہے۔ماضی میں بھی سیاسی جما عتوں کو بڑے بڑے سیٹ بیک ہوئے ہیں۔ہمیں 90کی دہائی کی سیاست میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پارٹی اور سیاست میں بڑی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔حکومت کیسے چلے گی وہ حکومت سازی کے بعد پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کے ساتھ لنک کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔خواجہ آصف نے شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دے دیا۔