الیکشن کمیشن نے صدراتی انتخابات 2024کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے صدراتی انتخابات 2024کا شیڈول جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔صدارتی انتخاب کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2مارچ کو دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کاعمل چارمارچ تک مکمل کرلیاجائے گا، کاغذات نامزدگی پانچ مارچ کوواپس لیے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 6مارچ کوشائع کی جائے گی، صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کاوقت صبح 10بجے سے شام چاربجے تک مقررکیاگیاہے.