اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کو لکھے خط کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں،تحریک انصاف کا خط ریاست پاکستان اور آئی ایم ایف کے بیچ معاہدے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ناکام سازش کے سوائے کچھ نہیں ہے، یہ معاہدے شخصیات کے بیچ نہیں ممالک اور عالمی اداروں کے بیچ ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے اس خط سے آئی ایم ایف معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، تحریک انصاف کی قیادت نے اپنی منفی سیاست سے ابھی تک کنارا نہیں کیا،آج نو منتخب ارکان اسمبلی حلف لیکر ایک نئے آئینی اور جمہوری عمل کا آغاز کر رہے ہیں،تحریک انصاف کو سازشیں گھڑنے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔
Load/Hide Comments



