اسلام آباد(آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، نگران حکومت نے انتخابات کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا،نومنتخب وزیراعظم 4 مارچ کو حلف اٹھائیں گے، آج جمعہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا، ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے، سرکاری ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، اجلاس نہ بلانے پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی، پی ٹی آئی کے خط سے آئی ایم ایف کا پراسیس رکنے والا نہیں،نومنتخب وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے، انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی مالیاتی ضروریات پوری کیں،معیشت ہماری ترجیح رہی ہے۔
Load/Hide Comments



