اسلام آباد(آن لائن) این ڈی ایم اے ایڈوائزری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔29 فروری سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔ گوادر کراچی حیدرآباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور مردان ملتان سیالکوٹ اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث بلوچستان خیبر پختونخوا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ متوقع ہے۔شدید بارشوں اورلینڈ سلائڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔صوبائی اتھارٹیز کو بھی صورتحال کی مکمل نگرانی کرنے کی ہدایت۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں امدادی ٹیموں اور مشینری کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔سیاحوں کی حفاظت کے لیے آگاہی فراہم کی جائے۔ سیاح سفر کے آغاز سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔
Load/Hide Comments



