اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے،پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی صرف ان افراد کو اجازت ہوگی جن کے پاس دعوت نامے ہوں گے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمان پڑتال کرلیں کچھ دعوت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں،کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ہے،سیف سٹی سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے،ہائی سیکیورٹی زون میں کسی بھی سرگرمی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دینا ضروری ہے،کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments



