اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کے ذریعے سابق وزیراعظم شہبازشریف کی بیوروکریسی ٹیم کی وزیر اعظم آفس میں دوبارہ تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا۔شہبازشریف کے وزیراعظم بننے سے قبل وزیر اعظم آفس میں اہم تعیناتی کی گئی ہے اور سمیر احمد سیدکوپنجاب حکومت سے تبدیل کرکے وزیر اعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔سمیراحمد سید بطور وزیراعظم شہبازشریف کے پرنسپل سٹاف آفیسر اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سیکرٹری تعینات تھے، وہ پی ایس او ٹو وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں تقرر کے منتظر گریڈ 22کے افسر پرویز احمد جونیجو اور گریڈ20کی افسر عائشہ زرین صدیق او ایس ڈی سٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیے گئے ہیں۔،او ایس ڈی محمد سلیم ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور محمد راضی کی خدمات این ڈی ایم اے اور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویڑن ملٹری فنانس وِنگ کاشف رشید کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویڑن عبدالواحد تھہیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



