اسلام آباد(آن لائن)سردار ایاز صادق سپیکر اور غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات جمع کراددیئے،2مارچ کو انتخاب ہوگا،قومی اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں حلف برداری کے بعد دوسرے مرحلے میں سردار ایاز صادق سپیکر اور غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات جمع کراددیئے،سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کیے،سنی اتحادکونسل کی جانب سے عامر ڈوگر نے سپیکر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
Load/Hide Comments



