ایم کیو ایم کا اپنے مطالبات کے حل تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات کے حل تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ن لیگ ابھی صرف ایم کیو ایم کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے۔ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے۔۔عہدے دار ن لیگ کے مطابق ہم اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔