پی ایس ایل، شاہین کی قیادت میں 11 میچز میں 10 شکستیں، شائقین مایوس

لاہور(آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی ناقص پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے ابتدائی 6 میچز میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر ہوچکی ہے۔سال 2024 میں قومی ٹیم اور فرنچائز لاہور قلندرز کی کپتانی کے دوران انہوں نے 11 میچز میں قیادت کے فرائض سرانجام دیئے تاہم 10 مقابلوں میں شکست جبکہ ایک میں فتح نصیب ہوئی۔شاہین کی کپتانی میں واحد فتح کیویز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں آئی تھی، جو 21 جنوری کو کرائسٹچرچ میں کھیلا گیا تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قلندرز کو 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی اور یوں شاہین الیون کا پی ایس ایل میں پلے آف مرحلے تک رسائی تقریبا ناممکن ہوچکی ہے۔