لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فیصل واڈا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ووڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے۔ خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں، خود کونسلر نہیں بن سکتا،اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ بے تکی بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان جیسے لوگ ماضی بن چکے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



