لاہور(آن لائن)نو منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں وزیراعلی سیکریٹریٹ میں ستھرا پنجاب پر اجلاس کی صدارت کی، وزیراعلی پنجاب نے ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی ہاوس آمد پرٹریفک بند کرنے سے روک دیا۔ جاتی امرا سے آفس تک عام شہری کی طرح سفر کیا۔تفصیلات کیمطابق وزیراعلی پنجاب عام شہری کی حیثیت سیجاتی امراسیآفس پہنچ گئیں،مریم نواز کی ہدایت پر راستے میں ٹریفک کو نہیں روکا گیا۔دوسری جانب مریم نوازنیخان پورکیقریب ٹریفک حادثیمیں قیمتی انسانی جانوں کیضیاع پراظہارافسوس کیااورسوگوارخاندانوں سیاظہارہمدردی وتعزیت کی۔
Load/Hide Comments



