اسلام(آن لائن)سینیٹر علی ظفر سینئر رہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عارف علوی نے اجلاس بلانے سے ابھی تک انکار نہیں کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔آئین میں گنجائش نہیں کہ اسمبلی کا پہلہ اجلاس اسپیکر بلائیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔جہاں الیکشن ہوا وہاں نوٹی فیکشن ہو گا تو قومی اسمبلی قائم ہو گی۔صدر نے خط میں لکھا ہے کہ وہ اجلاس بلانے کے لئے تیارہیں مگر پہلے آئین کے مطابق اسمبلی مکمل ہو جائے ۔صدمملکت عارف علوی کا درست اور آئینی موقف ہے۔یہ کہنا کہ عارف علوی آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں غلط بات ہے۔
Load/Hide Comments



