سکردو(آن لائن) گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظارے دلفریب گئے جبکہ بالائی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سالوں میں بارشوں اور برفباری کے پیٹرن میں مزید تبدیلیاں دیکھنے میں آسکتی ہیں سکردو اور گردونواح کے علاقوں میں بارش اور برفباری سے پہاڑ، سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں، برفباری کے دوران بچے برف پر کھیل کود کرکے لطف اندوز ہوتے رہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 10، کا لام منفی 07، استور منفی 06، گوپس، مالم جبہ منفی 04، اسکردو، ہنزہ منفی 03 اور بگروٹ میں منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



