لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صبح 9بجے اپنے دفتر پہنچ گئیں، ٹریفک روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک مینجمنٹ کو ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز صبح سوا آٹھ بجے رائے ونڈ جاتی امرا سے دفتر کے لئے روانہ ہوئیں اور 9بجے دفتر پہنچ گئیں۔مریم نواز شریف نے ٹریفک روکنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ کو ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments



