پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیدیا اور کہا کہنگران حکومت کی جانب سے جاتے جاتے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ کسی صورت قبول نہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری، معاشی بحران کا شکار عوام اب قیمتوں کے مسلسل اضافہ کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے، آنے والی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنائے، اقتصادی بحران کا خمیازہ عوام پر ڈالنے کی بجائے سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار اور آمدنیوں میں اضافہ کے اقدامات اٹھائے جائیں۔
Load/Hide Comments



