مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا ہے،غیر آئینی طریقے س حکومتیں بن رہی ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ مینڈیٹ انکا نہیں ہے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، یہ غیر آئینی طریقے سے حکومتیں بن رہی ہیں۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیفیسٹ کا ختم ہونا ضروری ہے جو عوام نے 8 فروری کو ختم کیا، جس کو عوام کی پزیرائی حاصل ہو وہ ہی عوام کو مشکلات سے نکال سکتی ہے، بالآخر انصاف ہوگا یہ سارے بیبنیاد کیسز ہیں جو ختم ہونگے، فیصل جاوید نے کہا جس بوکھلاہٹ میں یہ سب کیا ہے اسمبلی پوری نہیں تھی یہ سب چیلنج ہو جائے گا اور ریورس ہوگا۔