لاہور(آن لائن) محمد رضوان نے T20 کرکٹ میں ایک اور بے مثال سنگ میل عبور کیا کیونکہ پاکستان کے پریمیم وکٹ کیپر بلے باز نے 2021 کے بعد سے T20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 126 اننگز میں 51.36 کی شاندار اوسط اور 129.64 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 5293 رنز بنائے ہیں اور وہ گزشتہ تین سیزن میں سب سے زیادہ کامیاب بلے باز ہیں۔وہ یقینی طور پر جدید دور کی کرکٹ میں سب سے زیادہ مستقل مزاج ٹی ٹونٹی بلے باز ہے۔ وہ 2021 سے فارمیٹ میں 5000 سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں رضوان نے ملتان سلطانز کے لیے اوپنر کے طور پر 2000 سے زائد رنز بنا لیے ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتیں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔انگلینڈ کے جوز بٹلر 2021 سے اب تک 132 اننگز میں 40.49 کی اوسط اور 144.67 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 4,819 رنز سکور کرکے دوسرے، برطانوی بلے باز ایلکس ہیلز 164 اننگز میں 30.75 کی اوسط اور 151.95 کے سٹرائیک ریٹ سے 4,671 رنز بنا کر تیسرے، سابق قومی کپتان بابر اعظم 114 اننگز میں 42.59 کی اوسط اور 130.56 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 4,302 رنز سکور کرکے چوتھے جب کہ انگلینڈ کے جیمز ونس 139 اننگز میں 34.90 کی اوسط اور 138.20 کے سٹرائیک ریٹ سے 4,293 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔جب بھی رضوان پی ایس ایل میں 50 یا اس سے زیادہ اسکور کرتے ہیں تو ملتان سلطانز کی جیت کا فیصد 81 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
Load/Hide Comments



