سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی،جماعت اسلامی ہمیشہ آمروں کی تابعدار اور سہولت کار رہی ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام ف نے ایل ایف او کو منظور کرواکر پرویز مشرف کی سہولت کاری کی، جماعت اسلامی کا ماضی دیکھ کر عوام اسے ہر انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سراج الحق 5 سال خیبر پختونخوا کی حکومت میں رہے عوام کی کون سی خدمت کی۔