بغیر حکومت کے معاملات آگے نہیں چل سکتے۔ن لیگ ملک کے بہترین مفاد ات میں حکومت کرنے کو تیار ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کا تقاضا ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو۔ بغیر حکومت کے معاملات آگے نہیں چل سکتے۔ن لیگ ملک کے بہترین مفاد ات میں حکومت کرنے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہپارٹی کی بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کو تیار ہیں۔تحریک انصاف اپنے نمبر پورے کرے اور حکومت بنا لے۔تحریک انصاف کہتی ہے ہم نے فلاں سے بات نہیں کرنی۔انہوں نے کہا سیاسی طور پر نظر آ رہا ہے اتحادی حکومت بننے جا رہی ہے۔اتحادی حکومت بنے گی بھی اور چلے گی بھی۔ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا ایک ڈاکو نے 2018 میں حکومت بنائی تھی۔ہم ڈاکو سے کہہ رہے تھے ہماری سیٹیں واپس کرو۔ایک ڈاکو نے ہمارے خلاف نیب کا چئیرمین لگایا۔ غیر ملکی طاقتوں کو بھی روکا گیا کہ وہ پاکستان کی مدد نہ کریں۔2013 کے الیکشن کے بعد بھی یہی کچھ ہوا تھا۔کمیشن کے کہنے کے بعد بھے دھرنے اور جلوس ہوتے رہے۔پورے چار سال کسی کو بھی سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا۔ پنجاب میں اس وقت ہمارا نمبر 156 ہے۔پنجاب میں 149 نمبر درکار ہیں۔پی ٹی آئی کے کچھ حمایت یافتہ امیدوار آزاد ہی رہنا چاہتے ہیں۔پنجاب میں ہمارے پاس 156 نمبر موجود ہیں۔ہم بھی کہہ رہے ہیں جے یو آئی کے ساتھ کے پی میں دھندلی ہوئی۔