وزیرِ اعظم کی کرسی گرم ہو چکی جو بیٹھے گا وہ جلے گا، حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی کرسی گرم ہو چکی جو بیٹھے گا وہ جلے گا، ایک دوسرے کو اس سیٹ پر بٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کراچی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی کرسی ہماری ہے، چوری شدہ کرسی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی سیاسی قبر بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے دکھ دیکھے کارکنان نے اذیت برداشت کی یہ ہیروز ہیں، علی زیدی جیسے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کی کمر پر چھرا گھونپا۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، 20 سیٹیں قومیاور 38 سیٹیں صوبائی کی دیں، فارم 45 کے حساب سے ہمیں یہ سیٹیں ملی ہیں، جس کو فارم 45 دیکھنے ہیں وہ دیکھ سکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جماعتیں اسلامی کا شکریہ انہوں نے ووٹ کا احترام کیا، ہم اپنے تمام ممبران کو الیکٹڈ سمجھتے ہیں، بلا نہ ہونے کے بعد بھی لوگوں نے تلاش کر کے مہر لگائی۔