عبد العلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر نے ہائیکورٹ جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے، 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے، درخواست میں الیکشن کمیشن، آر او اور دیگر امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔