کراچی (آن لائن) رہنما تحریکِ انصاف ولید اقبال نے کہا ہے کہ جب تک ہماری سیٹیں بحال نہیں ہوتیں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جب ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس مل جائے گا تو حکومت بنائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمارے امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی اس دھمکی پر روکے گئے ہیں کہ دوسری جماعت میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے امیدواروں کے نوٹیفکیشن آ رہے ہیں امیدوار سنی اتحاد کونسل میں جا رہے ہیں، ہمارے بانی چیئرمین پر جیل میں مقدمے چلے ہماری زیادہ انتخابی مہم اسی سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں ہمارے کیسز کی تعداد 30 سے 35 تک ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ایوان میں اکثریت حاصل ہونے تک اپوزیشن میں بیٹھیں گے جیسے نشستیں پوری ہوں گی حکومت بنا لیں گے۔
Load/Hide Comments



