اسلام آباد(آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے آگے بڑھیں۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ 2024کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ،بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے موقف کی تائید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھر جائینگے کمشنر کا بیان خراب دیگ کا چاول ہے۔
Load/Hide Comments



