اسلام آبا د(آن لائن)سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے شرکت کی،وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے پی ٹی وی کے مالیاتی پلان کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی میں تقریباً 4100 ملازمین کام کر رہے ہیں،پی ٹی وی پر بڑی لائبلٹی پنشن کی تھی،پنشن کو کنٹری بیوٹری فنڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں پی ٹی وی کو حاصل ہونے والے ریونیو سے پی ٹی وی کے پروگرامز اور دیگر خراجات پورے ہوتے ہیں، وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات پی ٹی وی کے بورڈ آف گورننگ کا رکن ہوتا ہے،کابینہ کی منظوری سے کسی بھی اہل شخص کو ادارے کا سربراہ لگایا جا سکتا ہے،مرتضی سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عام لوگوں کی ویور شپ بہت زیادہ ہے،پی ٹی وی اپنے معیاری پروگرامز کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر رہا ہے، پی ٹی وی کو سوشل میڈیا پر اپنی ویور شپ بڑھانے کی ضرورت ہے،پی ٹی وی کی پروڈکٹس کی پبلسٹی کے لئے مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کو بہتر کرنا ہوگا، نگران حکومت کے پاس جب یہ معاملہ آیا تو ہم نے بہتر یہی سمجھا کہ یہ کام منتخب حکومت پر چھوڑا جائے، سلیکشن کے لئے اشتہار دینے کا طویل پراسیس ہے جو نگران دور میں ممکن نہیں تھا، مناسب یہی سمجھا کہ نئی پارلیمان اور حکومت جب اقتدار میں آئے گی تو وہ اپنا استحقاق استعمال کرے گی، ریڈیو پاکستان کا مینڈیٹ لوگوں کو اطلاعات کی فراہمی ہے، ریڈیو پاکستان کو چارج کئے جانے والے بجلی کے بلوں کے حوالے سے وزیر توانائی اور سیکرٹری توانائی سے میٹنگ کی، وزارت توانائی سے درخواست کی کہ ریڈیو پاکستان کو بجلی کے بلوں کی مد میں کمرشل نرخ چارج نہ کئے جائیں،ریڈیو پاکستان کمرشل ادارہ نہیں ہے، ریڈیو پاکستان حکومت کے تحت کام کر رہا ہے جس کا کام لوگوں کو معلومات کی فراہمی ہے، وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی وی نیشنل براڈ کاسٹر ہے،پی ٹی وی واحد چینل ہے جو پورے پاکستان میں دیکھا جاتا ہے، پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی پی ٹی وی کی نشریات دیکھی جاتی ہیں، پی ٹی وی سپورٹس کے رائٹس کے حوالے سے پی سی بی سے بھی رجوع کیا گیا ہے، اس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے رائٹس سے متعلق موجودہ اور پچھلے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی، وفاقی وزیر اطلاعات نے کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے تمام اجلاسوں میں شرکت کی.
Load/Hide Comments



