ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر ن لیگ اور پی پی کے نو منتخب اراکین کا تحفظا ت کا اظہار

اسلا م آبا د(آن لائن)پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا،وزیراعلی بلوچستان کے امیدواروں پر تحفظات اٹھنے لگے،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے نو منتخب اراکین نے نواب ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا،پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر شدید برہم ہوئے اور کہا کہ پیپلزپارٹی جیالوں کی جگہ نئے شامل ہونے والوں کی نامزدگی افسوسناک ہو گی،ذرائع کے مطابق ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ ہے،مسلم لیگ ن بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے شدید نالاں ہے،بلوچستان میں ن لیگ کے بیشتر ایم پی ایز کے ثناء اللہ زہری پر تحفظات کااظہار کیا،ثنا اللہ زہری پی پی بلوچستان میں اپنی جگہ بنانے میں تاحال ناکام ہیں، ثنا اللہ زہری کا بطور وزیراعلیٰ بلوچستان پیپلزپارٹی سے رویہ امتیازی تھا، وزیراعلی بلوچستان کیلئے ن لیگ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے، سنیئر اراکین کی موجودگی میں سرفراز بگٹی کی نامزدگی افسوسناک ہو گی،سرفراز بگٹی کا جارحانہ طرز سیاست پیپلزپارٹی سے یکسر مختلف ہے،بلوچستان جارحانہ طرز سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،بلوچستان کو مفاہمت پسند وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے، بلوچستان کے مسائل گھمبیر، احتیاط سے چلنے کی ضرورت ہے، آئندہ وزیراعلی بلوچستان کو حالات کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔