اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں بغیر اجازت احتجاجی ریلی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں شعیب شاہین، عامر مغل، شیر افضل مروت اور علی بخاری نامزدکیا گیا ہے،مقدمہ متن کے مطابق 3 بجے پی ٹی آئی کے 1400 سے 1500 کارکنان ریلی کی صورت میں نیشنل پریس کلب پہنچے،کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے دونوں اطراف سے روڑ بلاک کردی،روڑ بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا رہا،خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments



