اسلام آباد (آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں،ایسے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا دستاویزی عمل مؤثر بنایا جائے، بجٹ دستاویز میں ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈیویلپمنٹ فارمیٹ بھی شامل کیا جائے، بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق مالیاتی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کے لیے پیپر ورک کریں گی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز دی ہیں.
Load/Hide Comments



