کراچی(آن لائن)ترجمان جی ڈی اے نے بھی پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیرپگارا کے فیس بک ٹوئٹر اکاونٹ کی تردید کردی۔اس حوالے سے جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ پیر پگارا کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں ہے، پیرپگارا اینڈرائڈ موبائل فون ہی استعمال نہیں کرتے، سازشی اور جعلساز گروہ سیہوشیار رہیں۔سردار عبدالرحیم ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ پیرپگارا نے اپنے نام سے بھی کسی کو سوشل میڈیا اکاونٹ بنانے کی اجازت نہیں دی۔ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ پیرپگارا کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاونٹ جعلی ہیں فالو نہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments



