اسلام آبا د(آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بشریٰ بی بی کو دیئے جانے والے کھانے پر خدشے کا اظہارکر دیا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کی وجہ سے ان کی صحت بگڑنے کی اطلاعات ہیں، جو انتہائی سنگین ہے،بشریٰ بی بی کو اگر کچھ ہوا تو اڈیالہ جیل حکام اور حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، بشریٰ بی بی پورے وقار اور صبر کے ساتھ مشکلات کو برداشت کر رہی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



