ایف آئی اے نے چوہدری مونس الٰہی کی جائیدادیں منجمد کردی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی کی جائیدادیں منجمد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی جہاں ایف آئی اے نے چوہدری مونس الہی کی جائیدادیں منجمد کردی، اس حوالے سے سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیدادوں کو آگے ٹرانسفر کرنے سے روک دیا، عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا.