پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی باضابطہ پیشکش نہیں ہوئی،کائرہ

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی باضابطہ پیشکش نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی حکومت کا مکمل ساتھ دے گی۔ہماری طرف سے ن لیگ کے علاوہ کوئی دوسری رائے نہیں۔اگر اتحادی حکومت نہیں بن سکتی تو ایسا لائحہ عمل لایا جائے جس سے مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی بارے ملاقات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔پی ٹی آئی اپنی انا پر بضد ہے وہ کسی اتحاد کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ہماری خواہش تھی ایک مشترکہ حکومت سازی کی طرف جایا جائے۔مولانا فضل الرحمان جن سے ناراض ہیں وہ جانیں یہ مولانا۔مولانا فضل الرحمان کی ہم سے اور ن لیگ سے تو دوستی تھی۔مولانا کا پی ٹی آئی کے لئے دروازہ کھلا رکھنا ان کی اعلی ظرفی ہے.