اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرنے کہاہے کہ میاں نواز شریف سیاست سے دستبردار نہیں ہونگے وہ قوم کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی والے کل تک مولانا فضل الرحمن کوگالیاں دے رہے تھے اور آج ا ن کے قدموں میں بیٹھے ہیں۔ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا ہے کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا لیڈر کل تک سٹیج جس مولانا کی تذلیل کرتا تھا آج انہی کے قدموں میں بیٹھا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت بننے تو دیں پھر اس کی کارکردگی کا پتہ چلے گاانہوں نے کہاکہ بچہ پیدا ہوگا تو اس کا نام رکھیں گے پھر بتائیں گے کتنا چلے گی سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ملتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے اور اس سے علما کی عزت بحال ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کبھی بھی پارلیمانی سیاست سے الگ نہیں ہوں گے قائد اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور میاں صاحب قوم کا درد رکھنے والے لوگ ہیں وہ پاکستان کے لیے ہیں انہوں نے سارا کچھ پاکستان کے لیے ہے۔
Load/Hide Comments



