سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے سلمان صفدر اور علی بخاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے تیس جنوری کو سائفر کیس کی سزا سنائی تھی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔یاد رہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کوسزا سنائی گئی تھی اپیل وکلاء سید علی بخاری، سلمان صفدر اور تیمور ملک کے ذریعے دائر کی گئی۔