اسد قیصر کا محمود خان اچکزئی سے رابطہ،ملاقات کی درخواست

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی سے رابطہ کرلیا۔رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے محمود خان اچکزائی سے ٹیلی فون کر رابطہ کیاہے۔اسد قیصر نے محمود خان اچکزائی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اعتماد میں لیا۔اسد قیصر نے محمود خان اچکزائی سے ملاقات کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں جلد ملاقات طے ہوگی۔