چوہدری شجاعت نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا

لاہور (آن لائن) چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب کو ایم پی اے پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پرمحمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب، فائزہ چوہدری امیدوار پی پی 57.ناروال۔صدرپاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین ضلع ناروال صنا چوہدری نے انہیں مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کے وسیع تر مفاد میں حکومتی اتحاد سے ملکر عوام کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ محترم چوہدری شجاعت حسین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں وفاقی میں ملکر حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ ملک اس وقت کسی بھی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ہم نے ملکرملک کی عوام کی خدمت کرنی ہے اور ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔