آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن آج ختم، گیس کی قیمتوں کی منظوری کیلئے ای سی سی کا اجلاس آج دوبارہ طلب

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوجائے گی، گیس کی قیمتوں کی منظوری کیلئے ای سی سی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس تین بجے ہوگا جس میں گیس کی قیمتوں کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ای سی سی گیس قیمتوں کی سمری پر فیصلہ نہیں کرسکی تھی ای سی سی نے گیس قیمتو کی سمری پرمزید غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا حکومت نے آئی ایم ایف کو پندرہ فروری تک گیس کی قیمت میں اضافے کے نوٹیفکیشن کی بھی یقین دہانی کرارکھی ہے اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا تھا۔