پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم قائدین کی اسلام آباد میں اہم مشاورتی بیٹھک

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم قائدین کی اسلام آباد میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایم کیوایم کے کنویننر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی وفد میں شامل تھے۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے قائدین نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی۔دونوں جماعتوں نے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔