کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 61ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر61200پوائنٹس پر بند ہواجبکہ 52.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں تاہم سرمایہ کاروں کو13ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے سے انڈیکس 61600پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تھا مگر مقامی انسٹی ٹیوشنزاور بروکریج ہاؤسز کی جانب فروخت کے دباؤ سے انڈیکس دن کی بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق انویسٹرز کی نئی حکومت کے حوالے سے سرمایہ کاری کی پالیسی پر تذبذب کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ مارکیٹ میں نہ صرف کھل کر سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں بلکہ نئی پوزیشن لینے سے بھی کترا رہے ہیں جو مارکیٹ میں عدم استحکام کا جواز پیدا کر رہی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 161.61پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 61065.32پوائنٹس سے بڑھ کر61226.93پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 47.58پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20637.54پوائنٹس سے بڑھ کر20685.12پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم کے ایس ای آ ل شیئرز انڈیکس 41355.33پوائنٹس سے گھٹ کر41290.80پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب89کروڑ9لاکھ46ہزار593روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب34ارب 31کروڑ86ؒٓلاکھ26ہزار652روپے سے کم ہو کر89کھر20ارب42کروڑ76لاکھ80ہزار59روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 43کروڑ55لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ99لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 355کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ6کروڑ58لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ،پاک ریفائنری2کروڑ86لاکھ،پاک پیٹرولیم1کروڑ86لاکھ اور سنر جیکو پاک 1کروڑ81لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ماریم پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں 161.03روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت2308.04روپے ہو گئی اسی طرح 21.23روپے کے اضافے سے زل لمیٹڈ کے حصص کی قیمت304.33روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کا بھاؤ346.99روپے سے گھٹ کر8303.01روپے ہو گئی اسی طرح32.29روپے کی کمی سے خیر پور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 398.25روپے پر آ گئی۔
Load/Hide Comments



