لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار محمد خان مدنی کی درخواست ہر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دی گئی ہے جبکہ فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا ہوں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا استدعا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔
Load/Hide Comments



