کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر279.90روپے سے کم ہو کر279.40روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 13روپے کے اضافے سے ڈالر کی قدر281.19روپے سے بڑھ کر281.32روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 23پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر302.58روپے سے بڑھ کر302.35روپے ہو گئی اسی طرح23ُٰپیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر354.65روپے سے بڑھ کر354.88روپے پر جا پہنچی۔
Load/Hide Comments



