مسلسل ساتویں بار انتخاب ایک اعزاز، سیالکوٹ کی عوام کا شکریہ،خواجہ آصف

سیالکوٹ (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے اپنے حلقہ کی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا کہ این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا ہے، عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیالکوٹ کی با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لئے منتخب ک کیا،مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ہے، انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہو گی، میری ترجیحات میں نوجوان نسل اورخواتین کے لئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار مواقع سر فہرست ہیں،ایکسپو رٹرز و تاجر حضرات ہمارے شہر کا اثاثہ ہیں، انکی خدمت انشاء اللہ پوری کمٹمنٹ سے ہوگی،مجھے آپکی دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔