انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، ثنا

لاہور(آن لائن) لالی ووڈ سٹار ثنا نے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا،نوجوانوں کا پولنگ اسٹیشن تک جانا یہ ثابت کرتا ہے وہ جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ میڈیا نے معاشرے میں بہت شعور بیدا ر کیا ہے، لوگوں نے بلا خوف و خطر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا عمل ایسے ہی آگے بڑھتا رہے گا تو کمی کوتاہیاں بھی دور ہوتی رہیں گی اورہماری جمہوریت کی جڑیں بھی مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسا ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی معیاد پوری کرنی چاہیے۔