(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد اکثریتی جماعت بن گئی ہے،پنجاب اسمبلی میں بھی ہماری واضح اکثریت ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) عام انتخابات 2024ء میں کامیابی کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا دعویٰ کردیا۔اسحاق ڈار جو مسلم لیگ (ن) الیکشن سیل کے سربراہ بھی ہیں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے (ن) لیگ کے الیکشن سیل میں تمام ڈیٹا اور نتائج جمع کرلئے ہیں (ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد اکثریت جماعت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی ہماری واضح اکثریت ہے جانبدارانہ مصروفوں پر مبنی افواہیں نہ پھیلائیں جائیں الیکشن کمیشن ک سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے.