ملک کا نیا حکمران کون! ملک بھر میں پولنگ آج ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) قوم آج (جمعرات) کو پانچ سال کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے جارہی ہے عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ آج صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جارہی رپے گی ،انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنما اب نتائج پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد امیدوار پنجہ ازمائی کر رہے ہیں،سخت سکیورٹی حصار میں ڈی آر اوز کو بیلٹ پیپرفراہم کردئیے گئے،انتخابات کیلئے تقریباً 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا7لاکھ بیلٹ باکس،2لاکھ76ہزارپولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے، 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 29 ہزار 985 حساس قرار دیا گیا ہے،عام انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل،سخت سکیورٹی حصار میں ڈی آر اوز کو بیلٹ پیپر فراہم کردئیے گئے،پریزائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے،8 فروری کو 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر اس روز ملک بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے،قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار سیزائد امیدوار میدان میں ہیں،جن میں خواتین اورخواجہ سرا بھی شامل ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90ہزار675 پولنگ سٹیشن اور2لاکھ 76 ہزار398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، 16 ہزار 766 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 29 ہزار 985 کوحساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج تعینات کی جارہی ہے،جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں،الیکشن نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا، انتخابی سامان کی پولنگ سٹیشن تک ترسیل، گنتی اور اس کی ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک واپسی کیلئے سکیورٹی کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہوگی۔حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی۔عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن کہیں بھی انٹرنیٹ بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔