عام انتخابات 2024 سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن)عام انتخابات 2024 سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے۔اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کے ساتھ 1000 ایف سی،1500 رینجرز اور پاکستان فوج کے جوان فرائض سر انجام دیں گے۔پولنگ اسٹیشنز پرتعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہوگی۔انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ہیالیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹریفک کے نظم و ضبط اور پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی۔انتخابات قومی فریضہ ہیں۔پولیس بہادری اور خوش اخلاقی سے اپنا کام کرے گی۔بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آے گا۔