ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے مناظر ے کی دعوت ن لیگی قائد کو دی ہے، شہباز شریف کو نہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل بلاول بھٹو کا ڈی آئی خان میں تاریخی جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں باہر سے آنے والے زیادہ تھے، 9 مئی مقدمات کے فیصلے تک بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی ن لیگ کے قائدین پر تنقید بہت مثبت ہے، پی پی چیئرمین نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو نہیں بلکہ ن لیگی قائد کو مناظرے کی دعوت دی ہے، اگر وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں تو ہم مناظرے کیلیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments



