اسلام آبا د(آن لائن)بجلی صارفین پر81ارب50 کروڑ روپیکا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں،اکتوبرتادسمبر2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کر ادی گئی،بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کی،ذرائع کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا،کیپسٹی چارجز کی مد میں 75ارب14کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ نقصانات کی مد میں 10ارب 82کروڑروپے وصول کرنے ہیں،نیپراکی جانب سیدرخواست پر14فروری کو سماعت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments



