بانی پی ٹی آئی بہت جھوٹا آدمی، صرف اپنے آپ سے مطلب ہے، پرویز خٹک

رشکئی (آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت جھوٹا آدمی ہے، انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے رشکئی میں جلسے سے خطاب میں کہا ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہی حال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔