لندن (آن لائن)ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے سال 2023 کا پلیئر آف دی ایئر کا ایواڈ جیت لیا۔ انہوں نے یہ اعزاز ریکارڈ تیسری بار اپنے نام کیا ہے۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فٹ بال فیڈریشن (فیفا)نے2022 میں قطر میں ہونے والے 22ویں فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی جیتنے والی ارجنٹائن ٹیم کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2023 کا بہترین مینز پلیئر قرار دیا ہے۔ایوارڈ دینے کی تقریب انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں ہوئی،جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایواڈکے دیگر دعویداروں میں ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور فرانس کے کیلین ایمباپے شامل تھیتاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔مجموعی ووٹنگ کے بعد ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان ٹائی ہوا تھا۔میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس 48، 48 تھے اور فیفا ایوارڈ قوانین کے مطابق لیونل میسی کو دیگر کپتانوں کی اولین چوائس ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ اس کے قبل لیونل میسی نے مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ 2019 اور 2022 میں بھی جیتا تھا۔ 36 سالہ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم نے دسمبر 2022 میں ہونے والے 22 ویں فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔انھوں نے سات میچوں میں سات گول کیے اور انھیں اس شاندار کارکردگی پر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن پی ایس جی کی نمائندگی کی اور فرانس کو چیمپئن بنوایا۔ لیونل میسی نے 2023 کے موسم گرما میں انٹر میامی میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے لیگز کپ جیتا تھا۔ اس فتح کے بعد انکی ٹرافیوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی تھی،جس سے وہ تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ فٹ بال کھلاڑی بن گئے تھے۔انہوں نے اکتوبر 2023میں بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتا اور آٹھویں مرتبہ سیزن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔پرتگال کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی دو بار فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔لیونل میسی نے تیسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کرکے پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔اس کے علاوہ برازیل کے ایڈرٹن کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ہسپانوی آئیتانا بونماتی خواتین کی بہترین پلیئر اور انگلینڈ کی میری ایئرپس بہترین گول کیپر قرار پائیں۔پیپ گارڈیولا کو سال کا بہترین کوچ جبکہ سال کے بہترین گول کا پوسکاس ایوارڈ برازیل کے میڈروگا کو دیا گیا۔میڈروگا کا برازیل کی چیمپئن شپ کے دوران کیا گیا گول سال کا بہترین گول قرار دیا گیا۔
Load/Hide Comments



